سائیکل کے ذریعے آذر بائیجان سے کربلا تک کا سفر کرنے والا زائر.....

آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والےزیھون حسینی اپنی سائیکل کے ذریعے مسلسل 14 دن تک سفر کرنے کے بعد آج بروز جمعہ (15 محرم الحرام 1439هـ، بمطابق 6/10/2017ء) کو کربلا پہنچے اور انسانیت و حریت کے کعبہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دی۔

زیھون حسینی کا کہنا ہے کہ جب میں نے آذر بائیجان سے بذریعہ سائیکل کربلا آنے کا فیصلہ کیا تو بہت سے افراد نے مجھے عراق کے امنی حالات سے خبردار کیا لیکن میں امام حسین علیہ السلام کی محبت میں وہاں سے چل نکلا اور تمام تر خبروں کے برعکس میں نے عراق کے حالات کو کافی پر امن اور ساز گار پایا ہے اور اسی طرح عراقی لوگوں نے جس طرح سے زائر کی حیثیت سے میری مہمان نوازی کی ہے اور جو احترام مجھے دیا ہےاس کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

کربلا میں زیارات مکمل کرنے کے بعد زیھون حسینی نجف کاظمین اور سامراء کے مقدس روضوں میں بھی حاضری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اربعین کے موقع پر دوبارہ سائیکل کے ذریعہ کربلا آئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: