قرآن انسٹی ٹیوٹ(نجف) میں طلاب کی ذہانت کو بڑھانے کے لیے فکری کھیل کا استعمال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ (معهد القرآن الكريم) کی نجف اشرف میں قائم شاخ میں کچھ عرصہ پہلے قرآن حفظ کرنے والے طلاب کی صلاحیتوں اور ذہانت کو بڑھانے کے لیے ایک فکری کھیل کو تجرباتی طور پر شروع کیا گيا جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں اور اسے کھیلنے والے طلاب میں حفظ کی صلاحیت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔


یہ فکری کھیل چند کھلونوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی انسان کے حافظہ کو مضبوط کرنے کے لیے کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔


قرآن انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ اسے اپنے دیگر مرکز میں بھی رائج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: