روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے العمید سکولز نے اپنی نئی شاخ ’’نور العمید پرائمری سکول‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے اور اس میں نئے درسی سال کی کلاسیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
یہ سکول کربلا کے شمالی حصہ میں بغداد روڈ پہ کھولا گیا ہے اور اسے ہر حوالے سے جدید ترین سہولیات اور اعلی ترین نظام سے آراستہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کی کارکردگی اور اچھے نظامِ تعلیم کی وجہ سے والدین اور سر پرست حضرات کی بڑی تعداد بچوں کو ان سکولوں میں داخل کروا رہے ہیں۔