بارش کی طرح گرتے آنسوؤں اور روشن شمعوں کے ساتھ کربلا میں امام حسین(ع) کا ہفتم......

اہل کربلا ایک طویل عرصے سے امام حسین علیہ السلام کے یوم شھادت کے ساتویں دن مجالس عزاء برپا کرتے ہیں اور ماتمی جلوس نکالتے ہیں یہ جلوس مختلف طریقوں سے شھداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور سانحہ کربلا کا غم مناتے ہیں۔

ہر سال کی طرح امسال بھی 17 محرم 1439ھ کو دن گزرنے کے بعد اہل کربلا نے ہاتھوں میں شمعیں لیے ہوئے جناب زینب سلام اللہ علیھا کو پُرسہ پیش کیا اور اپنا مخصوص روایتی جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں خواتین اور بچوں کے علاوہ مرد عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس روایتی جلوس نے پہلے امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں حاضری دی اور وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد یہ جلوس عزاء مابین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پہنچا اور وہاں پہلے مجلس عزاء کا انعقاد ہوا جس سے شيخ ( بهاء الكربلائي) نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور پھر متعدد نوحہ خوانوں نے ماتم داری اور نوحہ خوانی کے فرائض سر انجام دئیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: