وہابیت کا مسلمانوں کے کسی بھی مسلک سے تعلق نہیں ہے(مرکز تراث کربلا)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے آج وہابیوں کے کربلا پر حملے کے حوالے ایک ندوی منعقد کیا جس سے معروف محقق ڈاکٹر یوسف ناصری نے خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث اور تاریخ کی روشنی میں اس بات پہ زور دیا کہ وہابیت کا مسلمانوں کے کسی بھی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی تحریک ہے کہ جسے مسلمانوں کے عقائد و نظریات کو مسخ کرنے کے لیے چلایا گیا۔

اس ندوی میں بہت سے سکالرز اور طلاب نے شرکت کی اور اس قیمتی خطاب سے استفادہ کیا۔

ندوی کے اختتام پہ ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی تعمیر کے مراحل اور انتفاضہ شعبانیہ کے دوران کربلا کے حرموں کو پہنچنے والے نقصان کو بیان کرنے والی تصاویر رکھی گئیں تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: