حضرت عباس(ع) کا خیمہ ہفتہ ثقافت نسیم عاشوراء کو حرم کی خوشبو سے معطر کر رہا ہے.....

ایران کے شہر تکاب میں جاری ہفتہ ثقافت نسیم عاشوراء میں لگائے گئے ماڈلز میں سے ایک حضرت عباس علیہ السلام کا رمزی خیمہ بھی ہے کہ جہاں روضہ مبارک کے دروازے کا ایک پردہ اور حرم کا عَلَم آویزاں ہے اور اسی طرح حضرت عباس علیہ السلام کی وفاء کی یاد تازہ کرنے والی کچھ دیگر اشیاء بھی اس خیمے کا حصہ ہیں لوگوں کی بڑی تعداداس خیمہ کی زیارت کرنے اور اس سے متبرک ہونے کے لیے ہر روز جوق در جوق آتی ہے اور شمعیں روشن کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کرتی ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام کا یہ خیمہ پورے ہفتہ ثقافت میں مرکزی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے اور ہفتہ ثقافت کو حرم کی خوشبو سے معطر کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: