ہفتہ ثقافت نسیم عاشوراء کی اختتامی تقریب.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی سر پرستی اور روضہ مبارک امام موسی کاظم (ع) و امام محمد تقی(ع)اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مشارکت سے ایران کے شہر تکاب میں منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت نسیم عاشوراء کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوئی کہ جس میں ایران کی علمی، ثقافتی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد تکاب کے امام جمعہ والجماعت شیخ برادری نے خطاب کیا اور مقدس روضوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدس حرموں میں خدمت سر انجام دینے والے اپنے بھائیوں کی خدمت میں سلام اور اظہار تشکر پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہم تک کربلا کی فضاء کو پہنچایا اور مومنین کو ان پاک و طاہر مقامات کے ساتھ روحانی لمحات فراہم کیے۔

شیخ برادری کے بعد مقدس روضوں کی نیابت میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل یاسری نے خطاب کیا اور خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی شرف اور سرور کی بات ہے کہ ہمیں محمد و آل محمد ؐ کے خادم کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی طرح سے ہمیں امام حسین علیہ السلام اور ان کے زائرین کے خادم کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے اور یہ ہمارے لیے قابل فخر بات ہے اور ہمارا نعرہ یہی ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت ہمارے لیے شرف ہے۔

عراق میں موجود مقدس روضوں کے خدام زائرین اور آپ کی خدمت میں ہر ممکن اقدام اٹھاتے ہیں اور اس کے لیے سعی کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پہ اس ہفتہ ثقافت میں حصہ لینے والے اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے کوشش کرنے والے تمام افراد میں تحائف اور اعزازی سندیں تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: