الکفیل ہسپتال میں (Dexa Scan ) مشین کا استعمال

الکفیل ہسپتال نے ہڈی کی کثافت کی پیمائش کے لئے (Dexa Scan ) مشین کا استعمال شروع کر دیا ہے تاکہ جدید ترین طبی ٹیکنالجی کی مدد سے مسئلے کی دقیق ترین تشخیص کے بعد مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی خدمات مہیا کی جا سکیں۔

ہسپتال میں جوہری طبی سنٹر کے انچارج ڈاکٹر محمد الشماع نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہسپتال کا ادارہ ہر شعبہ میں جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کے استعمال کا خواہاں ہے اور اسی مقصد کے لیے نت نئی طبی مشینری اور اسے استعمال کرنے والے ماہر ڈاکٹروں کو دنیا کے تمام ممالک سے یہاں لایا جا رہا ہے اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی (Dexa Scan) مشین بھی ہے اس کی بدولت ہڈیوں کی بیماریوں، کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کے علاج میں کافی مدد ملے گی۔

ہسپتال کے شعبوں اور علاج کے حوالے سے معلومات کے حصول کے لیے درج ذیل ویب سائٹ یا فون نمبرز مدد مل سکتی ہے:

www.kh.iq

(009647602344444)

(009647602329999)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: