گزشتہ دو سال کی طرح اس سال بھی الکفیل سکاؤٹس نے امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب(ع) کی بارگاہ میں ان کے بیٹے امام حسین(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا اور حسینی مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج الکفیل سکاؤٹس کے 150 سے زیادہ یونٹ انچارجز اور دیگر ارکان نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری دی اور فوجی پریٹ کی صورت میں جلوس، مجلس عزاء اور ماتم و نوحہ خوانی کے ذریعے سانحہ کربلا پہ حزن وغم کا اظہار کیا۔