اپنی زرعی، صنعتی اور غذائی مصنوعات کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ’’معرض بغداد الدوليّ‘‘ نمائش میں بھرپور شرکت

بغداد میں جاری چوالیسویں معرض بغداد الدوليّ نامی بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن اور سرمایہ کاری سیکشن نے اپنا بہت بڑا سٹال لگایا ہے اور اس میں اپنی بہت سی فکری و ثقافتی منشورات، اور صنعتی، زرعی و غذائی مصنوعات کو فروخت کے لیے رکھا ہے۔

اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی (شركة نور الكفيل للمنتوجات الحيوانية)، (شركة الجود لتكنولوجيا الزراعة الحديثة)، (شركة اللواء العالمية للمقاولات والصناعات والتجارة والاستثمار)، (دار الكفيل للطباعة والنشر والتوزيع) اور (شركة الكفيل للاستثمارات العامة التابعة لقسم الشؤون الزراعية والثروة الحيوانية) کے سٹال کر رہے ہیں روضہ مبارک کی ان کمپنیوں کی مصنوعات پوری نمائش میں لوگوں کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں یہاں موجود اشیاء کوالٹی کے اعتبار سے بازار میں موجود ان کی ہم مثل چیزوں سے کئی گنا بہتر ہیں اور قیمت میں ان سے بہت سَستی بھی ہیں اور اسی وجہ سے ان سٹالز سے خریداروں کا رش ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
واضح رہے کہ یہ نمائش 30محرّم الحرام 1439هـ بمطابق 21اکتوبر 2017ء کو شروع ہونے والی یہ نمائش کئی دن تک بغداد میں جاری رہے گی اور اس میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والی 400 سے زیادہ مختلف کمپنیاں شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: