چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے بصرہ کے مومنین کربلا کی جانب پیدل بڑھ رہے ہیں.....

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق میں سب سے پہلے بصرہ ڈویژن کے مومنین کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کرتے ہیں۔ آج سے تین دن پہلے بصرہ کے جنوبی حصہ میں واقع الفاؤ شہر کے قریبی قصبے رأس البیشۃ سے مومنین کی بڑی تعداد نے کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا تھا اور یہ وہ علاقہ ہے کہ جہاں کے مومنین اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ سب سے پہلے کربلا کی طرف پیدل نکلتے ہیں۔ اس وقت بصرہ کے دیگر علاقوں سے بھی مومنین رأس البیشۃ سے نکلنے والے قافلے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور کربلا کی طرف پیدل آنے والوں کا یہ قافلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

عراقی مومنین کے علاوہ غیر ملکی مومنین کی بڑی تعداد کویت اور ایران کی حدود سے کربلا کی جانب اپنے زیارت اربعین کے سفر کو پیدل شروع کر دیا ہے مومنین 25 سے 40 کلو میٹر یا اس سے بھی زیادہ کا سفر ہر روز پیدل طے کرتے ہیں اور کئی دنوں بلکہ ہفتوں تک پیدل چلنے کے بعد کربلا پہنچتے ہیں اور اربعین امام حسین علیہ السلام کی مراسیم کے احیاء میں شریک ہوتے ہیں۔

کربلا آنے والے تمام راستوں میں امام بارگاہوں، حسینیات اور مواکب میں پیدل آنے والے مومنین کی رہائش اور طعام کے بھر پور انتظامات کیے جاتے ہیں اس وقت بصرہ کی حدود میں (1750) سے زیادہ مواکب مومنین کو ہر طرح کی سروس فراہم کر رہے ہیں اور یہ ان مواکب کی تعداد ہے کہ جو رجسٹرڈ ہیں غیر رجسٹرڈ شدہ مواکب اور انفرادی طور پر گھروں اور دیگر مقامات میں زائرینِ اربعین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کا اعداد و شمار شاید اس سے بھی زیادہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: