ذہین طالبہ کو ہر طرف سے مایوسی کے بعد العمید یونیورسٹی میں سکالر شپ مل گیا

بصرہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ آیہ توفیق میڈیکل میں داخلہ لینا چاہتی تھیں لہذا انھوں نے سخت محنت کی اور امتحانات میں 93٪ نمبر لے کر امتیازی پوزیشن حاصل کی۔ لیکن شدید مالی مشکلات اس ذہین طالبہ کی خواہش میں رکاوٹ بن گئيں اتنے نمبر لینے کے باوجود بھی میڈیکل میں داخلہ نہ لے سکی۔ چند سیاسی شخصیات نے مالی مدد کا وعدہ بھی کیا لیکن سب وعدے سیاسی ثابت ہوئے۔

جب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ کو اس بارے میں معلوم ہوا تو فورا اس سے رابطہ کیا گیا اور ساتھ ہی العیمد یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں داخلہ دے دیا گیا اور اس کے تمام تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری بھی اپنے کاندھوں پہ لے لی تاکہ یہ ذہین طالبہ اپنے خواب کو تاج تعبیر پہنا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: