بغداد میں جاری عالمی نمائش میں "دار الکفیل برائے طباعت و نشر" کی منفرد حیثیت...

بغداد میں "معرض بغداد الدولي" کے نام سے جاری نمائش میں جہاں عراق کے مختلف شہروں اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے تجارتی ادارے اور کمپنیاں شریک ہیں وہاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ذیلی ادارہ "دار الکفیل برائے طباعت و نشر" کا سٹال لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے ہوئے ہے۔

دار الکفیل برائے طباعت و نشر کے فراس ابراہیمی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ "دار الکفیل برائے طباعت و نشر" نے اس عالمی نمائش میں ہر ممکن طریقہ سے کوشش کی ہے کہ اس کا سٹال یہاں موجود سینکڑوں سٹالوں میں اپنا خاص وجود ثابت کر سکے لہذا ہم نے اپنی تمام مطبوعات کو سٹال کا حصہ بنایا ہے اور پریس میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھی لوگوں کو آگاہ کرنے کا انتظام کیا ہے اور اس نمائش کو دیکھنے والے افراد کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے اپنے سٹال کے ڈیزائن کو بھی خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔ ان تمام کاوشوں کی بدولت ہمیں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متعدد اداروں نے شرکت کی ہے اور ہر ایک نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہو‎ئے اپنی مصنوعات کو اپنے اپنے سٹالوں میں رکھا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: