زیارت اربعین کے دوران الکفیل امنیۃ گم شدہ افراد کے مراکز کے درمیان رابطے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت فراہم کرے گا

موبائل اور انٹر نیٹ کی عراقی کمپنی الکفیل امنیۃ زیارت اربعین کے دوران گزشتہ نو سالوں کی طرح اس سال بھی زائرین کو مفت کال کی سہولت فراہم کرے گی اور کربلا آنے والے راستوں اور کربلا میں موجود گمشدہ افراد کے مراکز کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرے گی اس سلسلہ میں مذکورہ کمپنی نے بہت سی مشینری مراکز میں پہنچا دی ہے تا کہ گمشدہ افراد جلد سے جلد اپنے ساتھیوں سے مل سکیں ۔

اسی سلسلہ میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مذکورہ کمپنی کے انچارج الحاج حیدر محی الدین نے کمپنی کی طرف سے زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

کانفرنس میں شریک مرجع دینی آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند جناب شیخ علی نجفی نے کمپنی کی خدمات کو سراہا اور زائرین اربعین کے لیے اس خدمت کو بنیادی ضرورت قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: