جناب حر کے مزار کی مینٹینس کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدمات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کے خصوصی احکامات کے بعد حرم کے کئیر سیکشن کے ارکان کی طرف سے جناب حر علیہ السلام کے مزار میں جاری میٹینس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

کئیر سیکشن کے ارکان نے وہاں موجود تمام فانوسوں کو تبدیل یا رپیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مزار کے روشنی کے نظام کو مکمل طور پر جدید بنیادوں پر استوار کر دیا ہے اس کے علاوہ مزار میں شیشہ کاری کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے کہ جس میں مختلف اشکال میں کٹے ہوئے چھوٹے بڑے آئینوں کو دل کش ڈیزائن کی صورت میں نصب کیا گیا ہے۔

اسی طرح مزار میں جہاں بھی مرمت وغیرہ کی ضرورت تھی وہاں بھی رپئیرنگ کا کام کیا گیا ہے۔

واضح رہے جناب حر علیہ السلام کے مزار کے ادارہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے رسمی طور پر مزار کی میٹینس کی درخواست کی تھی جس کے بعد علامہ صافی نے فوری طور پر کئیر سیکشن کو اس کام کی ذمہ داری سونپی۔ مذکورہ سیکشن کے دسیوں ارکان نے دو ہفتے تک مسلسل دن رات کام کرنے کے بعد اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا اور مختصر وقت میں سارے کام کو مکمل کر لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: