بغداد عالمی نمائش میں سب سے زیادہ رش ہے الکفیل کی دکان میں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والے الکفیل غذائی مواد کے شعبہ (شركة نور الكفيل) نے بغداد میں جاری معرض بغداد الدوليّ نامی بین الاقوامی نمائش میں اپنا بہت بڑا سٹال لگایا ہے اور اس میں اپنی تمام مصنوعات کو فروخت کے لیے رکھا ہے۔

الکفیل غذائی مواد کے شعبہ کی اشیاء کوالٹی کے اعتبار سے بازار میں موجود ان کی ہم مثل چیزوں سے کئی گنا بہتر ہیں اور قیمت میں ان سے بہت سَستی بھی ہیں اور اسی وجہ سے اس سٹال سے خریداروں کا رش ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہر شخص یہاں سے ناصرف ڈھیروں اشیاء خرید رہا ہے بلکہ الکفیل غذائی مواد کے شعبہ سے اپنے علاقے میں مستقل دکان کھولنے کا بھی مطالبہ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والی کمپنی شركة نور الكفيل کی عراق کے اکثر شہروں میں دکانیں ہیں کہ جہاں بازار سے اچھی اور سستی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں شركة نور الكفيل کی دکانوں میں ہر طرح کے غذائی مواد کے ساتھ ساتھ 35قسم کا سرخ اور سفید گوشت بھی نہایت کم قیقت میں دستیاب ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: