عباس عسکری یونٹ نے انبار کے علاقے (القائم وراوه) کا ایک بڑا حصہ داعش سے آزاد کروا لیا ہے

امام حسین(ع) کے علمدار کے نام مبارک کا حامل "عباس عسکری یونٹ" انبار کے مغربی علاقے (القائم وراوه) کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے راستے میں داعشی دہشت گردوں کی تمام رکاوٹوں کو اپنے قدموں تلے روندتا چلا جا رہا ہے۔

عباس عسکری یونٹ نے پہلے ہی دن داعش کی شدید مزاحمت کے باوجود 100مربع کلو میٹر سے زیادہ رقبہ آزاد کروا لیا ہے اور ایک Phosphate کی فیکٹری سے بھی داعش کا قبضہ ختم کروا لیا ہے اور اسی طرح یونٹ کے بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے راستے میں بچھائی ہوئی تمام بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عباس عسکری یونٹ نے اپنے ہر آپریشن کی طرح اس مہم میں بھی شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے خاص منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: