زیارت اربعین کے روحانی ماحول کو برقرار رکھنا اور اور اسے ہر حوالے سے اہمیت دینا ضروری ہے (سپریم مذہبی قیادت)

روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران سپریم مذہبی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے کہا ہے: زیارت اربعین کے روحانی ماحول کو برقرار رکھنا اور اور اسے ہر حوالے سے اہمیت دینا ضروری ہے۔

علامہ صافی کا کہنا تھا: " آپ جانتے ہیں زیارت کا ماحول عام دنوں سے مختلف ہوتا ہے لہذا زیارت کے ماحول کو برقرار رکھنا اور اس کا اہتمام ضروری ہے تاکہ یہ عمل درست طور پر انجام پائے اور اس مبارک سعی کا مطلوبہ فائدہ بھی حاصل ہو.

جب انسان اللہ پر توکل کرتے ہوئے سید الشہداء(ع) کی زیارت کا ارادہ کرتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ زیارت اربعین کے خاص ماحول کو برقرار رکھے کہ جو حزن و ملال اور سید الشہداء(ع) کے مرقد کی زیارت کے لیے آنے پر اجر کے حصول پر مشتمل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ علامہ صافی نے زیارت اربعین کے لیے آنے والوں کے لیے چند نصیحتیں بھی فرمائی ہیں جن کو ہم آئندہ ذکر کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: