جسے معذوری اور بچپن دونو‍ں مل کر بھی سینکڑوں میل تک ریگتے ہوئے کربلا جانے سے نہ روک سکے

بصرہ سے تعلق رکھنے والے سجاد کی عمر چھ سال ہے اور اس وقت وہ پیدل کربلا جانے والے افراد کے ساتھ جنت کا راستہ طے کر رہا ہے۔ وہ اپنے گھر سے اس عزم کے ساتھ نکلا تھا کہ وہ امام حسین(ع) کے حرم تک بغیر ویل چیئر کے جائے گا اور سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ اپنی معذور ٹانگوں اور ہاتھوں کے ذریعے طے کرے گا۔

ہم نے اسے کربلا کی جانب پورے جوش وجذبہ کے ساتھ ایک طرح سے ریگنے کی صورت میں جاتے ہوئے دیکھا ہم نے اسے ویل چیئر کی پیش کش کی لیکن اس نے ایسے شخص کے سے لہجے میں صاف انکار کر دیا کہ جس کے ارادے چٹانوں سے سخت اور آسمانوں سے بلند ہوتے ہیں۔

یقینا یہ بچہ عشقِ حسین کے معجزات کی ایک مثال ہے۔ بے شک امام حسین(ع) کی محبت دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے اور یہ معصوم بچہ اسی طاقت سے حاصل ہونے والے جذبہ سے سرشار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: