بصرہ میں4000 سے زیادہ مواکب اور انجمنوں کی زائرین کے لئے خدمات۔۔۔۔۔

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے مذکورہ سیکشن میں بصرہ ڈویژن کی رجسٹرڈ شدہ حسینی انجمنوں میں سے 3000 سے زیادہ انجمنیں اور مواکب بصرہ کی حدود میں زائرینِ اربعین کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دیگر ہزاروں انجمنوں کو کربلا شہر اور کربلا آنے والے راستے میں زائرین کی خدمت کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی ایک اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بصرہ میں زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل غیر رجسٹر شدہ انجنوں اور مواکب کی تعداد 1000 سے زیادہ ہے۔ یہ تمام مواکب اور انجمنیں بصرہ ڈویژن کی انتظامی حدود کے اندر دور دراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے
مختلف مقامات پر
کیمپس لگائے ہوئے ہیں۔

بصرہ ڈویژن دوسرے ڈویژنز کی نسبت کربلا سے زیادہ مسافت پر واقع ہے اس لئے زائرین کی خدمت کے لئے ابتداء صفر سے ہی یہاں پر انجمنیں خدماتی عمل شروع کر دیتی ہیں۔ بصرہ ڈویژن میں سب سے پہلے الفاؤ کے رہنے والے زائرین کی خدمت کے لیے مواکب لگانا شروع کوتے ہیں اور اس کا آغاز وہ (رأس البیشہ) میں 28 محرم سے کر دیتے ہیں۔

بصرہ ڈویژن کے ساتھ دو ملکوں کی سرحد لگتی ہے جن میں سے ایک ایران ہے اور دوسرا کویت ہے اور اس وجہ سے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے زائرین کی ایک بڑی تعداد ان دونوں ممالک سے عراق میں داخل ہوتی ہیں جس کے پیشِ نظر زائرین کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: