روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شائع ہونے والی کتاب(المنھج الحق) عراقی یونیورسٹیوں کے کورس میں شامل ہونے والی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی قرآنی منشورات میں سے ایک کتاب ’’منھج الحق کتاب اللہ والعترۃ الطاھرہ‘‘ ہے کہ جسے روضہ مبارک کے ذیلی ادارے مرکز علوم القرآن و تفسیر نے شائع کیا ہے اس کتاب میں بہت ہی آسان الفاظ میں تمام مسلمانوں کے مشترکہ نظریات کو جمع کیا گیا ہے اور انتہائی مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

اس کتاب کے بہترین اسلوب اور قیمتی معلومات کی وجہ سے عراق میں موجود تمام اسلامی علوم کے کلیات میں اس کتاب کو کورس میں شامل کرنے کے بارے میں غورو خوض ہو رہا ہے اور اسی سلسلہ میں بروز اتوار 8 صفر 1439ھ بمطابق 29 اکتوبر 2017ء کو بغداد یونیورسٹی میں تمام اسلامی علوم کے کلیات کے سربراہ ڈاکٹر محمد طریحی کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی کہ جس میں مذکورہ کتاب کو کورس میں شامل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس میٹنگ میں عراق کے تمام علوم اسلامی کے کلیات کے اداری سربراہان اور مرکز علوم القرآن و تفسیر کے انچارج شیخ ضیاء الدین المجید الزبیدی نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران جہاں کتاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا وہاں اس کتاب کے مواد کے حوالے سے شیخ زبیدی سے متعدد سوالات بھی کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: