شھداء ذی قار زائرین اربعین کا استقبال کر رہے ہیں.....

زائرین اربعین کا قافلہ ذی قار ڈویژن سے گزر رہا ہے کہ جہاں زائرین کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے اہل ذی قار گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر ڈیرے لگائے ہوئے ہیں۔ ذی قار کے تقریبا تمام مواکب اور استقبالی کیمپس کے باہر شھداء کی تصاویر آویزاں ہیں ان شھداء نے عراق اور اس کے مقدسات کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انسانیت کو داعش اور اس کے ہمنوا دہشت گردوں سے بچانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

ان شھداء کی تصاویر زائرین کا ہر جگہ استقبال کر رہی ہیں اور ہمیں یہ بتا رہی ہیں کہ اگر ان شھداء کا پاکیزہ خون نہ ہوتا تو آج یہ دسیوں لاکھ زائرین اس اطمینان کے ساتھ کربلا نہ جا سکتے اور نہ ہی عراق سمیت بہت سے ممالک میں انسان یوں سکون سے رہ رہے ہوتے۔

اللہ تعالیٰ ان شھداء کے درجات بلند فرمائے اور انہیں شھدائے کربلا میں محشور فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: