راہ بہشت کے مناظر: عمر 70 سال سے تجاوز کر چکی ہے لیکن حسینی جذبہ عین شباب کی منزل میں ہے.....

کوئی بھی عظیم کام کرنے کی طاقت جسم میں نہیں بلکہ ارادہ میں ہوتی ہے اور جس کا ارادہ مضبوط ہو وہ اس عمر رسیدہ زائرہ کی طرح سینکڑوں کلو میٹر کا سفر شدید موسم میں بھی طے کر کے کربلا پہنچ سکتا ہے۔

میں نے کربلا کے راستے میں جھکی ہوئی کمر کے ساتھ ایک عمر رسیدہ خاتون کو کربلا کی جانب پیدل جاتے ہوئے دیکھا اس عظیم زائرہ سے جب میں ملا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس کی عمر 70 سال سے تجاوز کر چکی ہے اور کئی بیماریوں نے بھی اسے گھیر رکھا ہے لیکن اس کے دل میں امام حسین علیہ السلام کی محبت اپنے عین شباب کے مرحلہ میں ہے اور کربلا پیدل جانے کا عزم ہمالیہ کی چوٹیوں سے بھی بلند ہے اور یہی وہ محبت اور عزم ہے جس کی طاقت سے یہ عظیم خاتون سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے کربلا جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام زائرین اور خاص طور پر اس عمر رسیدہ زائرہ کو اجر عظیم عطا کرے کہ جو جناب زہراء سلام اللہ علیھا، جناب زینب سلام اللہ علیھا اور جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کو امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا کی جانب پیدل گامزن ہے۔

واضح رہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا جانے والی صرف یہ ایک عمر رسیدہ خاتون نہیں ہیں بلکہ کربلا کی طرف بڑھتے ہوئے قافلے نے اْپ کو جا بجا عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نظر آئے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: