راہِ بہشت کے مناظر: قسم و قسم کے کھانوں سے بھرا دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان

جس طرح سے امام حسین علیہ السلام کی ذات اقدس خود ایک معجزہ ہے اسی طرح سے امام حسین علیہ السلام سے مربوط ہر چيز بھی ذاتی طور پر اپنی جگہ ایک معجزہ ہے.....

صرف امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کروڑوں لوگوں کا اپنا گھر بار، کاروبار اور ہر طرح کی مصروفیت کو چھوڑ کر اپنے بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت موسم کی شدت کے باوجود سینکڑوں کلو میٹر پیدل طے کر کے کربلا پہنچنا کیا معجزہ نہیں ہے؟؟؟؟

صرف امام حسین علیہ السلام کا زائر سمجھ کر کروڑوں لوگوں کو عوامی سطح پہ کئی ہفتوں تک کھانے، پینے، رہائش، میڈیکل اور ہر طرح کی سہولت مفت فراہم کرنا کیا معجزہ نہیں ہے؟؟؟؟

صرف امام حسین علیہ السلام کے نام پر فقط چند دن میں لوگوں کا سینکڑوں بلین ڈالر خرچ کر دینا کیا معجزہ نہیں ہے؟؟؟

امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مربوط ہر چيز ایک ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت رکھتی ہے کہ جسے توڑا نہیں جا سکتا چاہے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز بک میں لکھا جائے یا کسی مجبوری کی بنا پر نہ لکھا جائے!!!!

عراق کے صوبہ ذی قار کے مومنین نے اس سال بھی زائرینِ امام حسین(ع) کے لیے ہر طرح کے کھانوں سے بھرا دنیا کا طویل ترین دسترخوان لگایا کہ جس کی لمبائی 75کلو میٹر تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: