ٹیکنیکل یونیورسٹی میں پانچواں الطف سیمینار اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

بالحسین ننتصر’’امام حسین علیہ السلام کے ذریعے ہم فتح حاصل کرتے ہیں‘‘ کے عنوان کے تحت بغداد ٹیکنیکل یونیورسٹی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے پانچواں سالانہ الطف سیمینار منعقد ہوا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

ہر سال کی امسال بھی سیمینار کی ابتداء یونیورسٹی کے طلاب نے مارچ پاسٹ کے ذریعے کی طلاب نے عراقی پرچم اور حسینی علم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ بلند آواز میں اشعار کے ذریعے امام حسین علیہ السلام خو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔ مارچ پاسٹ کرتے ہوئے طلاب جب یونیوسٹی کے گراؤنڈ میں جب پہنچے تو وہاں حسینی علم کی پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نےیونیورسٹی کو ہدیہ کے طور پر دیا۔

پرچم کشائی کی تقریب کے بعد طلاب اور سیمینار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمان یونیورسٹی ہال میں پہنچے جہاں تلاوت قرآن مجید کے بعد یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر آمین دوائی نے استقبالیہ خطاب کیا اور حاضرین کو اس سمیمنار میں خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر آمین نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی طرف بڑھتے ہوئے اس ملینز مارچ پر میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں امام حسین علیہ السلام نے اپنے آپ، اپنے اہل بیت علیھم السلام اور اعوان و انصار کو اسلام اور انسانیت کی راہ میں قربان کیا تا کہ دین کے احکام اور اصول قائم و دائم رہ سکیں۔ امام حسین علیہ السلام کا قیام اصلاح کی خاطر تھا کیونکہ بنو امیہ نے اس دین اسلامی کے اصولوں اور اقدار کو اس کے اصل مسار سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنی شھادت کے ذریعے اسلام کو بچایا اس کے وجود کو دائمی حیات عطا کی لہٰذا ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ان دنوں میں اہل بیت علیھم السلام کی عزاداری کی تجدید کریں۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے سید عدنان موسوی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران کہا اس وطن کے بیٹوں میں سے اس طیب گروہ کے سامنے خطاب کرنے پہ مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے اور ہم ان ایامِ حزن سے گزر رہے ہیں جن میں ہم اسیران کربلا کی یاد مناتے ہیں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم تاریخ کو بدلنے اور بنو امیہ کی اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں انقلاب حسینی کے کردار کو ہرممکن طریقے سے دنیا تک پہنچائیں ۔

علامہ موسوی کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد سید رشید حسینی دام عزہ اور روضہ مبارک امام موسی کاظم علیہ السلام و امام محمد تقی علیہ السلام کے نمائندے ڈاکٹر عماد کاظمی نے خطاب کیا اور سانحہ کربلا کے بارے میں گفتگو کی۔

سیمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلاب نے منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

آخر میں سیمینار میں شرکت کرنے والے اور اس کے انتظامات کرنے والے افراد میں تحائف اور اعزازی سندیں پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: