امام رضا(ع) کے پرچم کے سائے میں مشہد سے پیدل چلنے والا قافلہ رمیثہ پہنچ گیا ہے....

ایک ہی طرح کے سفید کپڑوں میں ملبوس جوانوں اور عمر رسیدہ افراد کا قافلہ ہر ایک کی نظروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے اور کربلا کی طرف پیدل آنے والے زائرین میں خاص اہمیت حاصل کیے ہوئے ہے اس قافلہ کے آگے امام رضا علیہ السلام کا پرچم ہوا میں لہراتے ہوئے سپاہ سالار قافلہ کی طرح آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے پیچھے سفید کپڑوں میں ملبوس یہ زائرین کربلا کی جانب گامزن ہیں قافلہ کے شروع میں ایک بینر بھی ہے جس کے اوپر فارسی زبان میں لکھا ہوا ہے " كاروان بيادة.. مشهد به كربلاء"۔

زائرین کا یہ قافلہ تقریبا ڈھائی ماہ پہلے اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے پیدل روانہ ہوا تھا اور 2000 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے بصرہ پہنچا اور اس وقت یہ قافلہ رومیثہ میں ہے۔

طویل سفر نے ان زائرین کے جسموں کو تو شاید تھکا دیا ہے لیکن ان کا حوصلہ اور عزم تھکاوٹ سے نا آشنا ہےاور ان میں سے ہر ایک انسانیت کے قبلہ امام حسین علیہ السلام تک پہنچنے کے لیے پر عزم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: