اربعین امام حسین (ع) کا ملینز مارچ الکفیل کے کیمرے کی آٓنکھ سے......

ماہ صفر کے شروع ہونے سے پہلے ہی اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لیے عاشقان حسین علیہ السلام نے اپنے گھروں سے کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا تھا کربلا کی جانب پیدل سفر کرنے والا قافلہ جس علاقے سے گزرتا ہے وہاں کے لوگ بھی اس میں شامل ہو جاتے ہیں اور اس وقت کربلا کی طرف آنے والے تمام راستوں میں سینکڑوں کلو میٹر تک کئی ملینز لوگوں پر مشتمل حسینی سیلاب کربلا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے لائحہ عمل کے مطابق الکفیل نیٹ ورک کے رپورٹرز، صحافی اور فوٹو گرافر عراق کے آخری سرے سے کربلا تک مختلف مقامات پہ اربعین کے ملینز مارچ کو میڈیا کوریج دے رہے ہیں اور خاص طور پر الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافرز روزانہ راہِ بہشت سے عشق حسینی کی عکاسی کرتی ہوئی سینکڑوں تصاویر دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: