خاتون مبلغہ کا میدان تبلیغ میں ہونا ان اہم ترین امور میں سے ہے جس کی تاکید اعلی دینی قیادت نے کی ہے۔ (علامہ اشکوری)

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی طرف سے اربعین کے دوران تبلیغی پروگرام کے انچارج علامہ سید احمد اشکوری نے کہا ہے کہ اس تبلیغی منصوبہ میں خاتون مبلغہ کا میدان تبلیغ میں ہونا ان اہم ترین امور میں سے ہے جس کی تاکید اعلی دینی قیادت آيت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے اس منصوبہ کے حوالے سے کی ہے۔

اس بات کا ذکر علامہ اشکوری نے خواتین مبلغات کی پہلی سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

علامہ اشکوری کا مزید کہنا تھا: جس زمانے میں امام پردہ غیبت میں ہوں اس زمانے میں دین کی حفاظت علماء کی ذمہ داری ہے اس عظیم مسؤلیت کی نمائندگی صرف وہی کر سکتا ہے جس کا غیبت سے تعلق ہو، یہ مسؤلیت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ معاشرے کو فائدہ پہنچانے اور اس کی اصلاح کی خاطر مناسبات اور دیگر موقعوں سے استفادہ کیا جائے اور بے شک ان مناسبات میں سب سے اہم اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا کی جانب یہ ملینز مارچ ہے۔

علامہ اشکوری نے بتایا کہ اس تبلیغی پروگرام کا اہم مقصد:

مل جل کر امن و امان سے رہنا سیکھنا اور فقہ، عقائد اور حسینی مشن پر بنیادی روشنی ڈالنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: