ایپ (مشاي 40) میں اب حوزہ علمیہ کے تبلیغی مراکز بھى.....

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کی طرف سے حوزوی تعلیم کے لیے قائم کیے گئے آن لائن ’’تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ‘‘ نے گزشتہ سال زائرین اربعین کی رہنمائی اور مدد کے لیے ایک ایپ (مشاي 40) بنائی تھی جس میں کربلا کی جانب پیدل جانے والوں کے لیے کافی مفید اشیاء موجود ہیں، اب اس مرتبہ اس میں حوزہ علمیہ کی طرف سے پورے راستے میں قائم کیے گئے تبلیغی مراکز کو بھی شامل کر لیا گیا ہے تاکہ کسی شرعی مسئلہ کے بارے میں سوال کرنے کے لیے مدد مل سکے۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف نے زیارت اربعین کے احیاء میں شرکت کرنے والوں کی دینی رہنمائی کی خاطر کربلا آنے والے تمام راستوں میں سینکڑوں مراکز قا‏ئم کیے ہیں جہاں ہزاروں علماء اور مبلغات کو دینی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مامور کیا گيا ہے۔

تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ کی ایپ (مشاي 40) کو عربی، انگلش اور فارسی میں مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کیا جا سکتا ہے:


https://play.google.com/store/apps/details?id=api.qamarcenter.mashai
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: