کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے طبی عملے کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تعینات کر دیا گیا ہے

طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق جمعرات(12 صفر المظفر 1439ھ بمطابق 2 نومبر 2017ء) سے سینکڑوں اہلکاروں پر مشتمل طبی عملہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے گردونواح میں تعینات کر دیا گیا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر زائرین کو طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

جمعرات کی صبح طبی اہلکار ایک جلوس کی شکل میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پہنچے اور سب سے پہلے جناب عباس علیہ السلام کو سانحہ کربلا اور اسیران کربلا کے مصائب پر پرسہ پیش کیا اور اس کے بعد تمام اہلکار مختص کردہ مقامات پہ چلے گئے اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کر دی۔

واضح رہے خواتین اور مردوں پر مشتمل اس طبی عملے کے افراد روضہ مبارک کی ڈسپنسریوں اور حرم کے متعدد مقامات پر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے انہیں ہر طرح کے وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: