زیارت اربعین کے ذریعے امام حسین(ع) سے محبت اور انتظار امام مہدی(ع) میں ارتباط اور تقویت

اعلی دینی قیادت کی ترجمانی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے 13صفر 1439هـ (3نومبر 2017ء) کو صحن حسینی میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ’’زائر اربعین کی ولاء اور انتظارِ امام مہدی‘‘ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا:

انقلاب حسینی کے اصولوں اور امام مہدی(ع) کے انتظار کے مقومات کے درمیان ہم کس طرح تعلق اور رابطہ کو برقرار رکھ سکتے ہیں؟

زیارت اربعین کے مفردات کے ذریعے کس طرح ہم امام حسین(ع) سے اپنی محبت اور امام زمانہ(ع) سے ارتباط کو یکجا کو سکتے ہیں؟

اس وقت ہم امام مہدی(ع) کے انتظار کے زمانہ میں ہیں اور ہمارے پاس دو چیزیں ہیں ایک حسینی مومن اور دوسرا مہدوی مومن۔ کیا ہم زیارت اربعین کے ذریعے ان دونوں کو اکٹھا اور یکجان کر سکتے ہیں کہ جن میں سے ایک امام حسین(ع) کی سچی محبت ہے اور دوسرا امام مہدی کا حقیقی انتظار۔

واضح رہے کہ امام حسین(ع) کے زائر اور اہل بیت کے سچے شیعہ ہونے میں فرق ہے لہذا زیارت اربعین کے ذریعے زائر کس طرح امام حسین(ع) سے اپنی سچی محبت اور امام مہدی کے سچے انتظار کو کیسے اکٹھا کرے؟

ایک سچا انتظار ہوتا ہے اور ایک جھوٹا انتظار بھی ہوتا ہے.....

اللہ تعالی کے نزدیک امام مہدی کے انتظار کا انتظار کی قدر وقیمت اور مرتبہ کیا ہے؟

ہمارے پاس اس سلسلہ میں بہت سی احادیث موجود ہیں ہمارے لیے ان میں غور و فکر کرنا بہت ضروری ہے ایک حدیث میں مذکور ہے:

(أفضل عبادة المؤمن انتظار فرج الله)

مومن کی سب سے افضل عبادت اللہ کی طرف سے کشائش (ظہور امام) کا انتظار ہے۔

ایک اور حدیث میں آیا ہے:

(من مات منكم وهو منتظر لهذا الأمر كمن هو مع القائم في فسطاطه).

جو بھی اس امر (ظہور امام) کا انتظار کرتے ہوئے مر جائے وہ ایسے ہی جیسے وہ ان (امام مہدی) کے ساتھ ان کے خیمے میں کھڑا ہے۔

ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم تحقیق کریں کہ ہم سے کس مرتبہ کا انتظار مطلوب ہے تاکہ ہم مذکورہ احادیث میں مذکور درجہ کو حاصل کر سکیں؟

اگر ہم ان احادیث میں غور کریں تو ہمیں معلوم ہو جائے گا ان درجات کا مستحق مومن وہ ہے جو باعمل ہو، امام مہدی کے ساتھ مخلص ہو، حقیقی سچا انتظار کر رہا ہو، ظہور کے لیے مکمل تیار ہو کہ جیسے ہی ظہور ہو میڈیا وار کے تمام تر حملوں کے باوجود وہ فورا اپنے امام سے جا ملے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: