امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے انچارج الحاج رياض نعمة سلمان نے بتایا ہے کہ ذی قار کے (2500) رجسٹرڈ مواکب نے زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو خدمات مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور ذی قار میں موجود کربلا کے تمام راستوں پر مواکب اور کیمپس لگا کر پیدل کربلا جانے والے زائرین کے لیے کھانے پینے رہائش میڈیکل اور دیگر خدمات کے وسیع انتظامات کیے۔
واضح رہے کہ یہ اُن مواکب اور حسینی انجمنوں کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ چہلم امام حسین(ع) کے احیاء میں شرکت کرنے والے جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اسی طرح اس موقع پر انفرادی طور پر لوگوں کی طرف سے زائرین کی خدمت کا جو انتظام کیا جاتا ہے اس کا ریکارڈ اکھٹا کرنا بہت ہی مشکل ہے۔