الکفیل سکاؤٹ کا ہوا میں لہراتا پرچم ان کی طرف سے زائرین کی خدمت کے آغاز کا اعلان ہے

روضہ مبـارک حضرت عباس(ع) کے ہر مدینۃ الزائرین میں الکفیل سکاؤٹ نے زائرین کی خدمت کا آغاز کر دیا ہے، اپنے مخصوص یونیفارم میں ملبوس الکفیل سکاؤٹ اس وقت ام البنين(ع) کمپلیکس، العلقمی کمپلکس اور شيخ كلينی کمپلیکس میں زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل دکھائی دے رہے ہیں۔

روضہ مبارک میں بچوں کی سرگرمیوں کے لیے بنائے گئے شعبہ کے انچارج سرمد سالم نے بتایا ہے کہ الکفیل سکاؤٹ نے زائرین کی خدمت کا آغاز بدھ والے دن سے کیا تھا اور اس کا اعلان انھوں نے اپنے مخصوص جھنڈے کی پرچم کشائی سے کیا اس سلسلہ میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں الکفیل سکاؤٹ کے ارکان کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اسٹنٹ سیکرٹری سيد نافع موسوی، روضہ مبارک کے تعلیمی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر عباس الدده اور علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: