اربعین میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے لیکن کربلا اور اس کی جانب آنے والے تمام راستے زائرین سے بھرے ہوئے ہیں.....

امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے لیکن اس کے باوجود کربلا کا پورا شہر اور کربلا آنے والے تمام راستے کئی ملینز زائرین سے بھرے ہوئے ہیں اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس روضوں میں زائرین کا رش دن رات بغیر کسی وقفے کے موجود ہے۔

زائرین کا یہ سمندر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس سال زائرین اربعین کی تعداد گزشتہ تمام ریکارڈز کو توڑ دے گی اور محدود اندازوں کے مطابق کئی کروڑ زائرین اس مرتبہ اربعین کے موقع پہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: