زائرین اربعین کی خدمت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زیادہ سے زیادہ جگہوں کے انتظام میں مصروف ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام زائرین اربعین کی خدمت کے لیے نہ صرف اپنی ملکیت میں موجود جگہوں کو استعمال کر رہا ہے بلکہ اس مقصد کے لیے سرکاری اور نجی جگہوں کے حصول میں بھی مصروف ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ جگہوں کو زائرین کی خدمت کے لیے مہیا کیا جا سکے۔

روضہ مبارک نے کربلا کے 12 سکولوں کو حکومتی منظوری کے بعد اربعین کی چھٹیوں کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور وہاں زائرین کی رہائش اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر انتظامات کر دئیے ہیں۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک نے حرم کے قریب چند حسینیات کو بھی زائرین کی خدمت کے لیے حاصل کیا ہے اور وہاں بھی زائرین کو ہر طرح کی سروس مہیا کی جا رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: