روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی میڈیکل ڈسپنسری اور میڈیکل سٹاف زائرینِ اربعین کو طبی سہولیات مہیا کرنے میں پیش پیش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن کے تحت کام کرنے والی میڈیکل ڈسپنسری 24 گھنٹے امام حسین(ع) کے چہلم کے موقع پہ آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے کھلی ہوئی ہے اور یہاں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ترین ڈاکٹر دن رات زائرین کی طبی خدمات میں مصروف ہیں۔

اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات میسر کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن کا عملہ صفر کی ابتدا سے ہی بڑے پیمانے پر زائرین اور عزاداروں کی خدمت میں سرگرم عمل ہے، زیارت اربعین کے لیے کربلا آنے والے کڑوروں زائرین کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن نے کربلا کے محکمہ صحت کے تعاون سے پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویہ اور ضروری طبی مشینری کا انتظام کر لیا تھا، اس وقت عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، کمپوڈروں اور نرسوں کی بڑی تعداد حرم کے میڈیکل سنٹرز اور ڈسپنسریوں میں مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن نے اربعین کے ایام میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حرم اور اس کے گردونواح میں اپنے میڈیکل سٹاف کو تعینات کیا ہے اور اپنی تمام ایمبولینسوں کو ہر حوالے سے باخبر رہنے اور ضرورت کے وقت مریضوں کی ہسپتالوں میں منتقلی کے لئے تیار رہنے کا حکم دے رکھا ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: