زائرین امام حسین(ع) کے لیے ایک منفرد خدمت .....

اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لیے کربلا پیدل آنے والے زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل افراد ہر شعبہ میں بھر پور خدمات فراہم کر رہے ہیں اور زائرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر شخص اپنی صلاحیتوں کے مطابق منفرد سے منفرد خدمت سر انجام دے رہا ہے زائرین اربعین کو منفرد خدمات فراہم کرنے والے افراد میں سے ایک الحاج جمعة جبار شعيبي بھی ہیں کہ جو گزشتہ 6 سالوں سے دیوانیہ میں ایام اربعین کے دوران ویل چئیرز، بچوں کے اسٹولرز اور اسی طرح کی دیگر اشیاء کی مرمت کرتے ہیں۔

بہت سے عمر رسیدہ افراد ویل چئیرز پر اور بچے اسٹولرز پر زیارت اربعین کے لیے کربلا پیدل جانے والے افراد کے ہمسفر ہوتے ہیں اور اسی طرح بہت سے زائرین نے اپنا سامان ریڑھی نما کسی بھی چیز پر رکھا ہوتا ہے اور بعض دفعہ سینکڑوں کلو میٹر کے سفر کے دوران انہیں ویل چئیرز یا اسٹولرز وغیرہ کی مرمت کی ضرورت پیش آجاتی ہے اس موقع پرالحاج جمعة جبار شعيبي جیسے افراد ان زائرین کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

الحاج جمعة جبار شعيبي نے بتایا کہ وہ سارا سال اپنے ذاتی پیسوں سے سپئیر پارٹس خریدتا رہتا ہے اور اربعین کے موقع پہ زائرین کی خدمت کے لیے کربلا کے راستے میں اپنی ورکشاپ کھول لیتا ہے اور زائرین کو بلا معاوضہ اپنی خدمات فراہم کرتا ہے اور ہر روز تقریبا 400 سے 500 زائرین اربعین اس سے یہ منفرد خدمت حاصل کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: