اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر العلقمیٰ کمپلکس کی طرف سے زائرین کے لیے بھرپور خدمات کا سلسلہ اربعین کے بعد تک جاری رہے گا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت اداری طور پر کام کرنے والے بابل کربلا روڈ پر واقع العلقمیٰ خدمتی کمپلکس نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اور اس وقت یہاں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ سارا دن اور رات مختلف مشروبات، پھل اور خفیف کھانے زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

کمپلکس میں روزانہ ہی دس ہزار سے زیادہ زائرین رات گزارتے ہیں، ان زائرین کی رہائش کے لیے ہر طرح کے وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے ایک مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ بابل کربلا روڈ پر واقع العلقمی خدمتی کمپلکس، نجف کربلا روڈ پر واقع ام البنین خدمتی کمپلکس اور بغداد کربلا روڈ پہ واقع شیخ کلینی خدمتی کمپلکس کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کی حکومت سے لمبے عرصے کے لیے کرائے پر لیا ہے تاکہ ان میں زائرین کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جا سکیں اور ان جگہوں کو دین کی نشر واشاعت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: