راہِ بہشت کا ایک منظر: حیدر اور عقیل کے پاس بصارت تو نہیں لیکن بصیرت حسینی کا نور انہیں راستہ دیکھا رہا ہے

حیدر اور عقیل نے اپنے دل میں امام حسین علیہ السلام کو دیکھا ہے اور انہیں اپنا امام بالکل واضح نظر آتا ہے انہیں امام حسین علیہ السلام کی جو معرفت حاصل ہے اس تک کسی عام آدمی کی رسائی نہیں ان کے پاس بصارت تو نہیں مگر ان کی بصیرت آسمانوں کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور یہی وہ بصیرت کا نور ہے جو انہیں سینکڑوں کلو میٹر کی مسافت کے باوجود راستے سے بھٹکنے نہیں دے رہا......

حیدر اور عقیل کا تعلق بصرہ کے نواحی شہر فاؤ سے ہے اور یہ دونوں بینائی سے محروم ہونے کے باوجود ہر سال اربعین کے موقع پہ اپنے گھر سے کربلا تک کا سفر پیدل طے کرتے ہیں اور اپنے مولا امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کرتے ہیں۔

ان کی معرفت اور ایمان کے بارے میں قلم جو کچھ بھی لکھے وہ اپنا حق ادا کرنے میں قاصر نظر آئے گی.....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: