مرکز الکفیل برائے معلومات و اعداد وشمار نے کربلا تک آنے والے تین راستوں کے تفصیلی نقشے شائع کیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت کام کرنے والے مرکز الکفیل برائے معلومات و اعداد وشمار نے عمومی فائدے اور خاص طور پر زائرین کی خدمت کے لیے کربلا تک آنے والے تین راستوں کے تفصیلی نقشے شائع کیے ہیں اور ان نقشوں میں راستے میں موجود تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، عوامی مراکز، زائرین کی خدمت کے لیے بنائے گئے حسینیات و مواکب، طبی مراکز، فائر برگیڈ اور بہت سے دیگر مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مرکز الکفیل برائے معلومات و اعداد وشمار کے انچارج جسام محمد سعیدی نے بتایا ہے کہ نجف اشرف، بغداد اور حلہ سے کربلا آنے والے راستوں کے یہ نقشے موجودہ زمینی صورت حال کے حوالے سے بہت ہی مفید اور تفصیلی معلومات پر مشتمل ہیں کہ جن میں راستے میں لگے پولز کے نمبر بھی شامل ہیں۔ ان نقشوں کو تیار کرنے کے لیے تقریبا دو ماہ تک معلومات کو اکٹھا کیا گیا اور پھر انھیں بڑی تعداد میں (3*6) اور (1.5*3) سائز کے بڑے پوسٹر کی صوت میں چھاپ کر مذکورہ بالا راستوں میں آویزاں کر دیا گیا ہے اور جس جگہ پر یہ پوسٹر لگا ہے اس کی نشاندہی نقشے پر بھی چار زبانوں (عربی، اردو، انگلش اور فارسی) میں کی گئی ہے تاکہ نقشہ دیکھنے والے کو معلوم ہو سکے کہ وہ کہاں ہے اور اس کی منزل اس سے کتنی دور ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: