زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخلے کیلئے اضافی راستے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں

جیسے جیسے اربعین امام حسین(ع) (بیس صفر) قریب آ رہا ہے ویسے ویسے کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حاضری دینے والوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ہر روز کئی لاکھ افراد حرم میں حاضری دے رہے ہیں۔ لہذا زائرین کے بڑھتے ہوئے اس رش کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخلے کے لیے اور حرم سے باہر نکلنے کے لیے اضافی راستے بنائے گئے ہیں جن کو رش کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

صحن کے اندر بھی رکاوٹیں رکھ کر آنے جانے کے راستے بنائے گئے ہیں تاکہ آمد رفت میں آسانی ہو سکے۔

واضح رہے ایک محدود اندازے کے مطابق زیارت اربعین کے احیاء کے لیے اس مرتبہ کربلا آنے والوں کی تعداد کئی کروڑ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: