’’صفات عاشفانِ حسین(ع)‘‘ کے عنوان سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرینِ اربعین سے گزارشات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرینِ اربعین کے لیے ’’صفات عاشفانِ حسین(ع)‘‘ کے عنوان سے چند گزارشات شائع کی ہیں جن میں زائرین کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے:
• آپ کے لیے زیارت سے پہلے غسل کرنا مستحب ہے۔

  • آپ میں خشوع و خضوع کا ہونا ضروری ہے اور آپ کو کثرت سے ذکر خدا کرنا چاہیے۔
    • زیارت کی ادائیگی کے دوران پرسکون اور باوقار رہیں۔
    • دوسروں کو دھکا دینے، غرور کرنے اور کسی بھی چالاکی سے پرہیز کریں۔
    • نیکی کے علاوہ دوسری باتوں کو کم سے کم کیا جائے۔
    • کپڑوں کو پاک صاف رکھیں.
    • لڑائی جھگڑے، بحث اور قَسَم اٹھانے سے پرہیز کریں.
    • باوضو ہو کر روضہ مبارک میں داخل ہوں۔
  • نماز جماعت کے ساتھ ادا کریں۔
    • مردوں اور عورتوں کے اکٹھا ہونے سے پرہیز کیا جائے
  • قضا نمازیں پڑھیں.
    خواتین سے متعلق گزارشات:
    • حجاب اور پردے کی پابندی کریں
    • نماز اور درود بلند آواز میں نہ پڑھیں
  • اللہ کا یہ فرمان یاد رکھیں:(اور مومنہ عورتوں سے بھی کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کو بچائے رکھیں اور اپنی زیبائش (کی جگہوں) کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو اس میں سے خود ظاہر ہو اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیں اور اپنی زیبائش کو ظاہر نہ ہونے دیں..).
    • زیارت کے دوران زیورات نہ پہنیں.
    • آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ دنیاوی گفتگو رزق کو روک دیتی ہے۔
    • ہمیشہ مرد کے آگے کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھیں
  • ایسی جگہ اختیار کریں جو آپ کے لیے جحاب اور پردے کا کا م دے
  • گھر سے باہر تنگ گاؤن نہ پہنیں۔
    • تنگ ٹراؤزر پہننا حرام ہے۔
    • بھڑکیلے کپڑے پہن کر گھر سے باہر جانا حرام ہے.
    • گھر سے باہر موٹی جرابیں پہننا واجب ہے۔
    • اپنے سامان کو حفاظت سے رکھیں.
    • پرفیوم لگا کر گھر سے باہر جانا حرام ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: