زائرین کو پوری دنیا میں مفت فون کال کی سہولت فراہم کرنے کیلئے الكفيل امنية کے 300 سے زیادہ مراکز چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں

عراق میں موجود موبائل فون کال کمپنی "الکفیل امنیہ" نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر عراقی ایئر پورٹس، کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کو پوری دنیا میں مفت فون کال کی سہولت فراہم کرنے کے لئے (300) سے زیادہ مراکز کھول رکھے ہیں کہ جو گزشتہ تین ہفتوں سے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور زائرین کو عراق اور دنیا کے ہر ملک میں رہنے والے اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطہ کروا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں قائم گمشدہ افراد کے اکثر مراکز میں بھی الکفیل امنیہ نے مفت کال کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ الکفیل امنیہ کے باون فیصد شیئر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ملکیت ہیں اور روضہ مبارک کا ادارہ الکفیل امنیہ سمیت اپنے تمام وسائل کو زائرین کی خدمت کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: