عباس عسکری یونٹ کے3000 اہلکار زائرینِ اربعین کی سیکورٹی اور دیگر خدمات میں سرگرم عمل ہیں

اربعین امام حسین(ع) کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور زائرینِ اربعین کو دیگر خدمات فراہم کرنے کے لیے عباس عسکری یونٹ نے اپنے3000 اہلکار کربلا میں تعینات کیے ہیں جو کربلا کے تینوں داخلی راستوں (كربلاء - بابل) (كربلاء - بغداد) (كربلاء - النجف) پر سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں اور اسی طرح عباس عسکری یونٹ کے انٹیلیجنس برگیڈ کی بڑی تعداد سادہ کپڑوں میں زائرین کے درمیان موجود ہے اور ہر قسم کی نقل و حرکت پر الگ سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس کے علاوہ عباس عسکری یونٹ کے بہت سے اہلکار گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کے لیے بنائے گئے مراکز اور طبی ڈسپنسریوں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: