راہِ بہشت کی ایک منزل: حلہ پیدل کربلا جانے والے زائرین کے قدموں میں پلکیں بچھا رہا ہے

عراق کا شہر حلہ بھی کربلا پیدل جانے والے زائرینِ اربعین کی ایک منزل ہے کہ جو قدیم ترین بابلی تہذیب و تمدن کا مرکز بھی ہے۔ جنوبی علاقوں سے کربلا آنے والے اکثر زائرین حلہ سے گزر کر کربلا پہنچتے ہیں، اسی مناسبت سے یہ شہر کربلا کا دروازہ شمار ہوتا ہے۔

اگر کربلا مدينة الحسین(ع) ہے تو حلہ مدينة الحسن المجتبى(ع) ہے یہی وجہ ہے کہ اربعینِ امام حسین کے احیاء کے لیے پیدل آنے والے زائرین کا حلہ سے گزرتے ہوئے ہر جگہ پُرتباک استقبال ہو رہا ہے اور ہر جگہ زائرین اربعین کی خاطر تواضع کے لیے مواکب نظر آ رہے ہیں جہاں دنیا جہان کے کھانے زائرین کو پیش کیے جا رہے ہیں، پورا حلہ اس وقت امام حسن مجتبی(ع) کے دسترخوان کا منظر پیش کر رہا ہے۔

حلہ کا ہر فرد پیدل چل کر کربلا جانے والے زائرین کے قدموں تلے پلکیں بچھا رہا ہے، ہر ایک میں انکساری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، ہر ایک کی خواہش ہے کہ زائر اس سے کوئی خدمت ضرور لے، ہر ایک زائرین کی خدمت کو اپنے لیے شرف اور فخر ومباہات کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

الکفیل کے فوٹو گرافر نے ہمیں حلہ سے چند تصاویر ارسال کی ہیں انھیں آپ بھی دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: