الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے بتایا ہے کہ الکفیل ہسپتال نے زائرینِ اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کربلا آنے والے راستوں اور کربلا کے اندر دسیوں طبی مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں زائرین کو ہر ممکن طبی خدمات مہیا کی جا رہی ہیں اور تمام مراکز میں عراق، پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والا ماہر ترین طبی عملہ دن رات زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔
ڈاکٹر بہادلی نے مزید بتایا کہ کسی بڑے طبی کیس کی صورت میں مریض کو فوری طور پر الکفیل ہسپتال یا کربلا کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے اور وہاں بھی ملکی اور غیر ملکی ماہر ترین ڈاکٹروں کے ذریعے اسے علاجی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔