راہِ بہشت کا ایک منظر: زائرینِ اربعین کے خدام زائرین کے قدموں سے متبرک ہو رہے ہیں

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا کے راستے میں آپ کو ہر جگہ ایسے مناظر نظر آئیں گے جو کسی بھی دوسری جگہ اور کسی بھی دوسری مناسبت پر نظر نہیں آ سکتے۔

ہم نے کربلا کی جانب آنے والے تمام راستوں میں بہت سی جگہ زائرینِ اربعین کے خدام کو پیدل چل کر کربلا جانے والے زائرین کے قدموں کو دھوتے ہوئے اور اس عمل پر فخر کرتے ہوئے دیکھا۔

کربلا جانے والے راستے میں بہت سی جگہ عراق کے عاشقان حسین زائرین اربعین کے پیروں کو دباتے ہوئے نظر آتے ہیں، مسلسل چلنے کی وجہ سے جن زائرین کے پاؤں زخمی ہو جاتے ہیں انھیں جگہ جگہ مرہم پٹی کی جاتی ہے اور اس کے لیے ہر ایک دوسرے سے سبقت لینا چاہتا ہے.......

اربعین کے ایام میں کربلا کا راستہ عشق حسین کی ترجمانی کرتا نظر آتا ہے جس نے عشق حسین کے معجزات کو دیکھنا ہے وہ اربعین کے دوران عراق آ جائے.......
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: