فضا سے لی گئیں کربلا کی جدید ترین اور نایاب تصاویر(19 صفر 1439 هـ)  

ہر طرف لوگوں کا ٹھاٹے مارتا سمندر ہے ہر کوئی ایک ہی سمت میں جا رہا ہے ہر ایک کی منزل ایک ہے...... آج ہمیں جو دنیا کے تمام انسانوں کے دلوں میں امام حسین علیہ السلام کی محبت نظر آ رہی ہے اور کروڑوں لوگوں کا یہ مجمع امام حسین کی قبر اقدس کے گرد دکھائی دے رہا ہے یہ وہ وعدہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے بہت پہلے کیا تھا امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں جب ہم کربلا میں رنج و غم میں گرفتار ہوئے میرے والد اور ان کے تمام بھائیوں، بیٹوں، اہل بیت اور انصار کو شہید کر دیا گیا اور ہماری مستورات کو بے پلان اونٹوں پہ سوار کر کے کوفہ لے جانے لگے تو میں اپنے پیاروں کی لاشوں کو کربلا کی تپتی ریت پہ بے گور و کفن پڑا ہوا دیکھ کرغم و حزن سے نڈھال ہو گیا اور میرا دل پھٹنے لگا قریب تھا کہ میری روح میرے بدن کا ساتھ چھوڑ جاتی، جب میری پھوپھی زینب(س) نے میری یہ حالت دیکھی تو انہوں نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا: اے میرے نانا، بابا اور بھائیوں کی آخری نشانی! یہ میں تمہاری کیا حالت دیکھ رہی ہوں.... خدا کی طرف سے تمہارے جد امجد اور تمہارے بابا کو بتا دیا گیا ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ لوگوں سے یہ عہد و پیماں لے رکھا ہے کہ جن کو اس زمین کے ظالم و جابر نہیں جانتے لیکن وہ اہل سماء میں جانے پہچانے ہیں اور وہ لوگ ان کٹے ہوئے اعضاء اور زخموں سے چھلنی جسموں کو اکٹھا کر کے دفن کریں گے اور اس کربلا کو تمہارے بابا سید الشھداء کی قبر کے لئے ایسا عَلم بنا دیں گے کہ جس کا اثر کبھی بھی ختم نہیں ہو گا اور نہ ہی دنوں اور راتوں کے گزرنے سے یہ محو ہو گا کفر کے رہنما اور گمراہی کے پیروکار اس کو مٹانے اور چھپانے کی پوری کوشش کریں گے لیکن اس کے اثرات زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوتے رہیں گے اور یہ معاملہ بلند سے بلند تر ہوتا جائے گا.....

یہ روایت کتاب کامل الزیارات کے باب اٹھاسی میں درج ہے ہم نے اس طویل روایت کے ایک چھوٹے سے حصے کو لکھا ہے

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافر نے آج بروز جمعرات 19صفر 1439ھ کو ہیلی کپٹر کے ذریعے فضا سے کربلا میں موجود انسانی سمندر کی نادر و نایاب تصاویر لی ہیں جنھیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: