روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا فکر وثقافت سیکشن اپنے موکب "عشّاقُ الكفيل" کے ذریعے زائرین کی خدمت میں سرگرمِ عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا فکر وثقافت سیکشن زائرینِ اربعین کی صرف فکری اور ثقافتی خدمت ہی نہیں کر رہا بلکہ اس نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زائرین کی روایتی خدمت کے لیے "عشّاقُ الكفيل" کے نام سے ایک موکب لگایا ہے کہ جو گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل زائرین کی خدمت میں مصروف ہے یہ موکب زائرین کو تین ٹائم کھانا مہیا کرنے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں دودھ، جوس، چائے، پانی، پھل اور خفیف کھانے تقسیم کر رہا ہے اس موکب میں ایک ٹائم میں کم از کم آٹھ ہزار افراد کا کھانا تقیسم کیا جاتا ہے۔

اس موکب کے انتظامی امور الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار انفامیشن ٹیکنالوجی اینڈ سکل ڈولمنٹ اور آرٹ یونٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے ہاتھ میں ہیں اور انھیں دیگر شعبوں کے ملازمین کی مدد بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کام کرنے والے اکثر مواکب بیس صفر کے دن شام سے پہلے بند ہو جاتے ہیں لیکن "عشّاقُ الكفيل" زائرین کی خدمت میں اربعین کے بعد بھی مصروف عمل رہے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا حصہ ہونے کی وجہ سے زائرین کی طرف سے عشّاقُ الكفيل کو بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور ہر ایک یہاں سے تبرک لینے کا خواہش مند نظر آتا ہے۔

یہ بھی بتاتا چلوں کہ حضرت عباس(ع) کے القاب میں سے ایک لقب "الکفیل" بھی ہے کسی کام کی ذمہ داری لینے یا کسی کام کے ضامن بننے والے کو "کفیل" کہا جاتا ہے حضرت زینب(ع) اور خاندان عصمت کی دیگر مستورات کی دیکھ بھال اور اُن کے امور کی ذمہ داری حضرت عباس(ع) کو سونپی گئی تھی اور حضرت عباس(ع) ہی اپنی زندگی میں اُن کی حفاظت وغیرہ کے ضامن تھے جس کی وجہ سے حضرت عباس(ع) کو "الکفیل" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: