قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے 130مراکز کے ذریعے زائرینِ اربعین کو روحانی وقرآنی غذا فراہم کی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے زیارت اربعین کے دوران کربلا آنے والے تمام راستوں میں 130مقامات پر قرآنی مراکز قائم کیے جہاں زائرین کو قرآنی تعلیمات کے تحائف پیش کیے گئے۔

ان قرآنی مراکز میں خواہش مند حضرات کو قرآنی آیات اور خاص طور پر نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت سکھائی گئی، قرآن اور تفسیر سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے، قرآنی محافل کا انعقاد کیا گيا اور زیارت اور قرآنی امور کے بارے میں پمفلٹ اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے کربلا کے تمام راستوں میں زائرینِ اربعین کے لیے جس طرح کھانے پینے اور آرام وغیرہ کے انتظامات وافر مقدار میں کیے گئے اسی طرح زائر کو روحانی غذا مہیا کرنے کے لیے مقدس روضوں اور مزارات نے کربلا کے ہر راستے میں قرآنی دسترخوان بچھائے کہ جہاں عراق میں موجود قرآنی اداروں کے اہلکار زائرین کو قرآنی تعلیمات پر مشتمل روحانی غذا فراہم کرتے رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قائم کردہ مراکز بھی اسی پروگرام کا حصہ تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: